Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Event Held at Karachi Press Club on 'Resistance to Extremists in Sindh'

Event Held at Karachi Press Club on 'Resistance to Extremists in Sindh'

ہفتہ، 12 اکتوبر 2024۔

کراچی پریس کلب پر (سندھ میں انتہا پسندوں کی مزاحمت پر مکالمہ) کے نام سے تقریب رکھی گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اقبال احمد ڈیتھو نے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے ماروائے عدالت قتل کے بعد کی صورتحال کا جائزہ اور اس اندوہناک واقعے کی تفتیش کے لیے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات، انکوائری رپورٹ میں اٹھائے گئے سوالات اور پورے واقعے میں پولیس کی جانب سے کی گئی مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر تفصیلی بریفننگ دی ۔

چیئرپرسن ڈیتھو نے تقریب کے شرکاء میں کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی انکوائری رپورٹ کی کاپیاں بھی تقسیم کرائی، اور مستقبل میں ایسے انتہا پسندی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کو پیش کی گئی سفارشات کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا ۔

تقریب میں نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی میمبر انیس ہارون کے علاؤہ، وومین ایکشن فورم اور دیگر سماجی تنظیموں کے ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے سندھ میں بڑھتی ہوئی انتہائی پسندی کی روک تھام کے لیے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سندھ میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر مکالمے کے لیے سندھ وومین لائیرز الائنس اور سندھ ایسوسیشن آف نارتھ امریکہ کی جانب سے کراچی پریس کلب پر یہ تقریب رکھی گئی تھی جس میں سندھ بھر سے مختلف سول سوسائٹی رہنما، سوشل ایکٹوسٹ، صحافی، ادیب اور دیگر سماجی تنظیموں کے ارکان کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔

Glimpses