جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان، جوڈیشل میمبر، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے انڈس ہسپتال ، کراچی کا تفصیلی دورہ کیا۔
انڈس ہسپتال کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر عبد الباری، سی ای او پروفیسر سید ظفر زیدی اور ہیڈ آف آپریشنز جناب مظہر احمد نے ان کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف امور سمیت درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفننگ دی۔
بعد ازاں مختلف وارڈز کا تفصیلی دوری کیا گیا اور مریضوں سے تاثرات لیے گئے جو کہ تسلی بخش اور حوصلہ افزا تھے، مزید بتایا گیا کہ بہترین اور مفت علاج کی وجہ سے ملک بھر سے بلکہ افغانستان تک سے مریض آتے ہیں جنہیں زیادہ رش کی وجہ سے لمبا انتظار کرنا پڑتا تھا جس کو کم کرنے کے لیے واٹس اپ پر ٹوکن لینے کی سہولت فراہم کی گئی اور ایک ماہ میں دو لاکھ سے زائد لوگوں نے واٹس اپ کے ذریعے ٹوکن حاصل کیے۔ اور اب مزید آسانی کے لیے آنلائن سسٹم کو مزید اپگریڈ کیا جا رہا ہے۔
افرادی قوت کی کمی کے باوجود تمام مریضوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے پر انڈس ہسپتال کی انتظامیہ کو سراہا گیا اور ضرورت پڑنے پر ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی گئی