جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان، جوڈیشل میمبر، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے ڈاکٹر روتھ فاؤ، سول ہسپتال کراچی کا تفصیلی دورہ کیا۔
سول ہسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سید محمد خالد بخآری, ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نصراللہ میمن، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نصراللہ خان، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر شبانہ اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر وقار نے ان کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف امور سمیت درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفننگ دی۔
سن 1898 میں قائم ہونے والے سول ہسپتال کو 1900 بیڈز تک اپگریڈ کیا جا چکا ہے جہاں ملک بھر سے سالانہ 14 لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اور اسٹاف کی کمی کی مشکلات کے باوجود تمام تر مریضوں کو ہر ممکن علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔
بریفننگ میں بتایا گیا کہ مریضوں کے داخلہ سے لے کر ڈسچارج ہونے تک میڈیسن سمیت پوری ٹریٹمنٹ کو آنلائن سسٹم کے تحت مانیٹر کیا جا رہا ہے، جبکہ پیپر لیس رپورٹس کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آنلائن رپورٹ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔
بعد ازاں مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا گیا اور موقعہ پر موجود انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی کہ صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جوڈیشل میمبر کو درخواست کی گئی کہ اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے متعلقہ اتھارٹیز کو سفارشات پیش کی جائیں۔