جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان، جوڈیشل میمبر، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے مشرف کالونی، کیماڑی ٹاؤن میں موجود سندھ گورنمنٹ ڈسپینسری کا تفصیلی دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، کیماڑی، ڈاکٹر ولی محمد راہموں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، کیماڑی، ڈاکٹر جاوید احمد ہکڑو اور ڈسپینسری کے انچارج، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عارف صدیقی نے ان کا استقبال کیا اور ڈسپینسری کے مختلف امور سمیت درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفننگ دی۔
بعد ازاں مختلف سیکشنز کے دورے کے دوران اور مختلف مریضوں سے بات چیت کے بعد ادویات کی کمی، صفائی کے ناقص انتظامات، ڈسپینسری کی عمارت کی زبوں حالی، عورتوں کے لئے قائم ویٹنگ روم میں کچرہ کنڈی، بغیر دروازے کے واشرومز اور بجلی طویل لوڈ شیڈنگ کے باوجود کوئی مناسب بندوبست کے نہ ہونے پر سخت سرزنش کرتے ہوئے ہدایات جاری کی گئی سولر سسٹم ، ویٹنگ روم کی بحالی، واشروم کے دروازوں سمیت ضروری اور بنیادی کام فورآ کروائے جائیں تاکہ علاج کے لیے آنے والے مجبور اور لاچار عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔