جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان، جوڈیشل میمبر، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے مچھر کالونی، کیماڑی ٹاؤن میں موجود سندھ گورنمنٹ ڈسپینسری کا تفصیلی دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، کیماڑی، ڈاکٹر ولی محمد راہموں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، کیماڑی، ڈاکٹر جاوید احمد ہکڑو اور ڈسپینسری کے انچارج ڈاکٹر بلرام داس نے ان کا استقبال کیا اور ڈسپینسری کے مختلف امور سمیت درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفننگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسپنسری دراصل روٹری کی جانب سے ایک پرائیویٹ جگہ میں قائم گئی تھی جسے بعد ازاں حکومت سندھ کی جانب سے مکمل تعاون کرکے ادویات اور اسٹاف فراہم کئے گئے۔
تاہم ڈسپینسری کا سیکنڈ فلور پر بغیر لفٹ اور بغیر سیف گارڈ کے سیڑھیوں کے ہونے سے مریضوں کے لیے تکلیف اور پریشانی کا باعث ہے ، جبکہ واشروم، ویٹنگ ایریا سمیت تمام بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی پر جوڈیشل میمبر کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ ماہانہ چار ہزار سے زائد او پی ڈی کے لیے ڈسپینسری کو کسی مناسب اور محفوظ جگہ پر منتقل کیا جائے۔ تاکہ ملحقہ لاکھوں کی آبادی کو بغیر کسی تعطل کے بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے.