بدھ، 15 مئی 2024.
جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان، جوڈیشل میمبر، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن، پولیس کالج حیدرآباد میں پولیس افسران کو مختلف قوانین پر دی گئی دو روزہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے اور ٹریننگ مکمل کرنے والے پولیس افسران کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔
جوڈیشل میمبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی دراصل عدالت سے پہلے تفتیشی افسر کی ہی بنیادی ذمہ داری ہے ، اگر پولیس کے تفتیشی افسران تفتیش کے دوران ہی انصاف اور دیانتداری سے کام لیں تو عدالتوں کا کام آسان ہوجاتا ہے اور عوام کا بھی پولیس پر اعتماد بڑھتا ہے ۔
اس موقعہ پر سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس اور پولیس کالج کے پرنسپل ڈی ایس پی ابرار بھی موجود تھے