Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Judicial Member (SHRC) Justice (R) Arshad Noor Khan, visited Civil Hospital Hyderabad

Judicial Member (SHRC) Justice (R) Arshad Noor Khan, visited Civil Hospital Hyderabad

منگل، 14 مئی 2024.

جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان، جوڈیشل میمبر، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے سول ہسپتال حیدرآباد کا تفصیلی دورہ کیا۔

میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر اعجاز عباسی، اے ایم ایس ڈاکٹر محمد علی قائم خانی، ڈاکٹر مجیب اور ڈاکٹر پونم جتوئی نے ان کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف امور سمیت درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفننگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ میرپور خاص اور حیدرآباد ڈویژن سمیت سندھ بھر کے 15 سے زائد اضلاع کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے والے سول ہسپتال حیدرآباد میں روزانہ کی 12 سے ہزار سے زائد او پی ڈی کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ضروری اور مطلوبہ افرادی قوت کی قلت کی وجہ سے کافی سنگین مسائل کا سامنا ہونے کے باجود مریضوں کو ہر ممکن علاج کی سہولت فراہم کی جارہی یے۔

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی منظور شدہ 5200 کی اسٹرینتھ میں سے صرف 2100 ملازمین پوسٹڈ ہیں جب کہ 60 فیصد سیٹیں خالی پڑی ہیں جہاں ہنگامی بنیادوں پر بھرتیاں کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ بغیر کسی تعطل کے عوام کو طبی امداد فراہم کی جاتی رہے۔

ڈائلیسس، اینڈواسکوپی، آئی سی یو سمیت مختلف وارڈز کی انسپکشن کے دوران 3 میں سے 1 ایم آر آئی غیر فعال ہونے، ٹراما سینٹر کی عمارت ہونے کے باجود غیر فعالیت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر جوڈیشل میمبر کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

جبکہ اینڈوسکوپی کے انچارج ڈاکٹر اکرم باجوہ کی جانب سے سندھ میں پہلی بار اینڈوسکوپی کے ڈپلومے کے آغاز اور بہترین خدمات کو سراہا گیا۔

بعد ازاں ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہ کرنے اور اسکی وجہ سے ہسپتال سے چوری کی مختلف وارداتوں کی پولیس میں رپورٹ کے باوجود مؤثر اقدامات نہ اٹھانے کی شکایت کی گئی جبکہ ڈائلیسس وارڈ میں موجود غیر فعال مشین سی آرم کی مینٹیننس کے لیے اعلیٰ حکام سے سفارش کی درخواست بھی کی گئی۔

جوڈیشل میمبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے مشکلات کے باوجود مناسب طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر انتظامیہ کو سراہتے ہوئے درپیش محکمانہ مسائل کو فوری حل کرکے عوام کو بغیر کسی تعطل کے طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

Glimpses