جمعرات، 25 اپریل 2024
جوڈیشل میمبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن، جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کشمیر روڈ، کراچی پر ذہنی و جسمانی معذور بچوں اور خواتین کے لیے قائم ادارے دارالسکون کا دورہ کیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر، دارالسکون، جناب سیویو پریرا (Savio Pareria)، مینیجر کارپوریٹ اینڈ ڈونر رلیشنز والٹر جیمز بورنشن (Walter James Bornshin) اور کمپلائنس آفیسر بھگت سنگھ نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی ٹیم کا استقبال کیا اور ادارے کی بہترین کاوشوں اور خدمات کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کیں۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ محمود الرحمٰن بھی موجود رہے۔
بعد ازاں وہاں موجود بچوں کے لئے قائم مختلف کلاسز، انڈور گیمز، میڈیکل وارڈ، کچن اور دیگر سیکشنز کا دورہ کیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی۔
جوڈیشل میمبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے دارالسکون کی بہترین خدمات اور کاوشوں کو سراہا اور کمیشن کے مینڈیٹ کے مطابق ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔