Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Judicial Member (SHRC) Justice (R) Arshad Noor Khan visited Sindh Government Hospital Shah Faisal Town, Karachi

Judicial Member (SHRC) Justice (R) Arshad Noor Khan visited Sindh Government Hospital Shah Faisal Town, Karachi

بدھ، 24 اپریل 2024.

سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل میمبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ ہسپتال شاہ فیصل ٹاؤن ، کراچی کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد شاہ فیصل ٹاؤن کراچی سے ملحقہ عوام کے لیے دی گئی بنیادی طبی سہولیات کا جائزہ لینا اور مختلف شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔

میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر جمیلہ لیاقت اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عارف عباسی نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی ٹیم کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔

بعد ازاں مختلف سیکشنز کی انسپکشن کے دوران ایکسرے اور الٹراساؤنڈ مشین کے غیر فعال ہونے، آپریشن تھیٹر کے بند ہونے اور ڈینٹسٹ کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

بعد ازاں ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہسپتال سے چوری کی مختلف وارداتوں اور نزدیک ہی موجود پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کے باوجود مؤثر اقدامات نہ اٹھانے کی شکایت کی گئی،۔

جوڈیشل میمبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایات جاری کی گئی کہ ہسپتال کی تمام غیر فعال مشینری کو فعال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بنیادی طبی سہولیات کی بغیر کسی تعطل کے فراہمی کو بنایا جائے۔

Glimpses