Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Judicial Member (SHRC) Justice (R) Arshad Noor Khan visited the 25-bed Sindh Government Hospital located at Korangi, Karachi.

Judicial Member (SHRC) Justice (R) Arshad Noor Khan visited the 25-bed Sindh Government Hospital located at Korangi, Karachi.

بدھ، 24 اپریل 2024.
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل میمبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد کورنگی ڈیڑھ نمبر اور اطراف کی آبادی کے لیے دی گئی بنیادی طبی سہولیات کا جائزہ لینا اور مختلف شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔
میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر حمیرہ، اسسٹنٹ میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر عبد الرحیم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عارف عباسی نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی ٹیم کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔
بعد ازاں مختلف سیکشنز کی انسپکشن کے دوران انتہائی خستہ حالت میں موجود فرنیچر، صفائی کے ناقص انتظامات، پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت ڈاکٹرز کی غیر حاضری کی شکایت، ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور آپریشن تھیٹر کے غیر فعال ہونے اور سی بی سی ٹیسٹ کی سہولت کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔
بعد ازاں ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ، انکروچمنٹ اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات، دس گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اسٹاف کی کمی کی شکایت کی گئی، جب کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سولر سسٹم کی انسٹالیشن کے لیے درخواست بھی کی گئی۔
جوڈیشل میمبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایات جاری کی گئی کہ ہسپتال کی تمام غیر فعال مشینری اور سیکشنز کو فعال کرنے، سولر سسٹم کے لیے متعلقہ حکام سے بات کرنے اور ہسپتال کے اطراف سے غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بنیادی طبی سہولیات کی بغیر کسی تعطل کے فراہمی کو بنایا جائے۔

Glimpses