Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Chairperson (SHRC) visited New Civil Hospital Mirpurkhas

Chairperson (SHRC) visited New Civil Hospital Mirpurkhas

میرپورخاص .سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے چئیرپرسن اقبال احمد ڈیتھو ایک روزہ دورے پر میرپورخاص پہنچے۔

چئیرپرسن کا نئی سول ہسپتال میرپورخاص کا دورہ، ایڈمنسٹریشن بلاک ، ریڈیولاجی بلاک ، اسٹور روم ، لیبارٹری ، شعبہ حادثات وارڈ ، مردہ خانہ ، جنرل سرجیکل وارڈ ، سولرائیزیشن سسٹم کا دورہ کیا گیا.

سول ہسپتال میرپورخاص میں اسٹاف کی کمی کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں . ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ شیخ کی چئیرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کو دورے کے دوران بریفنگ

سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی 182 پوسٹیں ہیں جن میں سے 94 ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں جبکہ لوور اسٹاف کی 385 پوسٹوں پر 252 اسٹاف کام کر رہا ہے ، 49 اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی پوسٹیں ہیں جن میں سے 23 اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں . 44 سینٹری ورکرز میں سے 21 سینٹری ورکرز کام کر رہے ہیں ، 12 ایمبولینس موجود ہیں . ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ شیخ کی بریفنگ

ہسپتال میں زکوات کی مد میں بجٹ کی فراہمی میں مشکلات ہیں . ایم ایس کی بریفنگ

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سولرائیزیشن سسٹم کو فعال بنانے کے لیے پی ڈی سے بات کی جائے گی . چیئرپرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن

دورے کے دوران چیئرپرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اقبال احمد ڈیتھو نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ ، ادویات کی فراہمی کے متعلق معلومات لیں .

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انتظار گاہ کی تعمیراتی اسکیم کو ترجیح بنیادوں پر شامل کرکے اعلی حکام کو بھیجی جانے . اور ہسپتال میں غریب و نادار مریضوں کے مفت علاج کے بجیٹ بڑھانے کے لیے بھی لکھا جائے . چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کی محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شہریار حبیب ، جنید مرزا ، سیف ہاؤس میرپورخاص کی انچارج نصرت میانو، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دلبر مری، سول ہسپتال کے آفیس سپرنٹنڈنٹ شیر محمد چانہیوں ، ڈاکٹرز ، اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود تھے

Glimpses