Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

SHRC organized a public hearing in collaboration with the Civil Society Support Program (CSSP) at Hyderabad Club.

SHRC organized a public hearing in collaboration with the Civil Society Support Program (CSSP) at Hyderabad Club.

منگل 19 مارچ 2024.

سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے حیدرآباد کلب میں سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام (سی ایس ایس پی) کے تعاون سے ایک پبلک ہیرنگ یا اوپن کچہری کے لیے تقریب کا انقعاد کیا۔

اس موقعہ پر ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ اور ڈی سی حیدرآباد طارق قریشی کے علاؤہ لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر ، وومین ڈویلپمنٹ کے افسران سمیت مختلف محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن جناب اقبال احمد ڈیتھو نے فرمایا کہ سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کا کام سول سوسائٹی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے اور اسی سلسلے میں آج مختلف جگہ وزٹ کرکے متعلقہ افسران کو تجاویز پیش کی گئی ہے جبکہ اس تقریب کا مقصد عوامی مسائل اور مشکلات کو ضلعی انتظامیہ تک پہنچانا ہے اسی لیے آج ڈی سی اور ایس ایس پی دونوں یہاں موجود ہیں تاکہ آپ کھل کر سوال کر سکیں اپنے مسائل بتا سکیں جو فورآ حل طلب ہوں انہیں آج یہیں سے حل کرکے اٹھیں۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ حیدرآباد میں موجود دارلامان اور دارالتفال کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت اور سول سوسائٹی دونوں کو مل کر کام کرنے ضرورت ہے جن میں سرفہرست ایڈوائزری کمیٹی کو فعال کرنے، وہاں موجود خواتین اور بچوں کے لیے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے لیے مستقل ٹرینرز کی تعیناتی اور قانونی معاونت کی فراہمی ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ حیدرآباد کے لیے دارالبنات اور سینیئر سٹیزنز کا شیلٹر ہوم جلد منظور ہونے والا ہے جس کے لیے لیٹر لکھا جا چکا ہے ۔

چیئرپرسن اقبال ڈیتھو نے سندھ پولیس میں خواتین کی شمولیت کے فقدان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن اور میرپور خاص ڈویژن کے کئی اضلاع میں خواتین پولیس میں جانے سے کتراتی ہیں جو کہ خواتین سے متعلق کیسز میں تفتیشی عمل پر سوالیہ نشان ہے اور اس کے حل کے لیے ہم ایک کمپین شروع کرنے جا رہے ہیں تاکہ لڑکیوں کی پولیس میں شمولیت کے لیے حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

بعد ازاں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اقلیتوں کی نمائندگی کرنے والی شخصیات کی جانب سے مختلف مسائل پر توجہ دلائی گئی اور سوالات کیے گئے جن کا ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے خاطر خواہ جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی

Glimpses