سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل میمبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملیر کورٹ میں قائم جوڈیشل لاکپ کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد قیدیوں کو درپیش مسائل اور دیگر سیکورٹی انتظامات کے ساتھ انتظامیہ کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا تھا۔
جوڈیشل میجسٹریٹ دیدار حسین سولنگی اور پرسنل سیکرٹری ٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سید تمیم شاہ نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی ٹیم کا استقبال کیا اور جوڈیشل لاکپ کے مختلف امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔
اس موقعہ پر وہاں موجود قیدیوں اور اسٹاف سے ملاقات کرکے انہیں درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ جن میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور موسم گرما میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے ناکافی انتظامات سرفہرست رہے۔
بعد ازاں معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر جناب عبد الرزاق صاحب سے تفصیلی ملاقات میں جوڈیشل لاکپ سے وابستہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔