بدھ، 06 مارچ 2024
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل میمبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نیو کراچی میں یوپی موڑ پر موجود 200 بیڈ پر مشتمل سندھ گورمنٹ ہاسپٹل کراچی کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد ملحقہ عوام کے لیے دی گئی بنیادی طبی سہولیات کا جائزہ لینا اور مختلف شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔
سندھ گورنمنٹ ہسپتال، نیو کراچی کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر حسین احمد جتھیال، ڈپٹی میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر یاسر اور دیگر سینئر اسٹاف نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی ٹیم کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔
بعد ازاں مختلف سیکشنز کی انسپکشن کے دوران مناسب طبی سہولیات اور تجربہ کار ٹیم کی اچھی کارکردگی کو سراہا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جگہ اور مشینری کی موجودگی کے باوجود اسٹاف کی کمی کے باعث غیر فعال وارڈز کی بحالی کے لیے ضروری اسٹاف کی فراہمی، مریضوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی عدم موجودگی اور ہسپتال کے اطراف میں غیر قانونی تجاوزات کے باعث عوام کی ہسپتال تک آسان رسائی میں درپیش مشکلات کے حل کے لیے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کو متعلقہ حکام سے بات کرنے کی درخواست بھی گئی۔
بریفننگ کے دوران میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی جانب سے تجویز بھی پیش کی گئی کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے ہسپتال کو ہمدرد یونیورسٹی سے ایفیلیٹ کرایا جائے جس کے لیے محمکہ صحت کے اعلیٰ افسران کو خطوط لکھے جا چکے ہیں۔