Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Judicial Member (SHRC) Justice (R) Arshad Noor Khan, visited the Urban Health Center, North Karachi, with his team.

Judicial Member (SHRC) Justice (R) Arshad Noor Khan, visited the Urban Health Center, North Karachi, with his team.

 بدھ، 06 مارچ 2024

سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل میمبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اربن ہیلتھ سینٹر، نارتھ کراچی کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد نارتھ کراچی سے ملحقہ عوام کے لیے دی گئی بنیادی طبی سہولیات کا جائزہ لینا اور مختلف شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔

یو ایچ سی، نارتھ کراچی کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر جاوید بھٹو اور دیگر سینئر اسٹاف نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی ٹیم کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔

بعد ازاں مختلف سیکشنز کی انسپکشن کے دوران ایکسرے مشین کی غیر فعالیت، پیناڈول سمیت مختلف بنیادی ادویات کی عدم موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات اور مریضوں کے لئے قائم ٹوائلٹس کی انتہائی بدترین حالت پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

جوڈیشل میمبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی کہ ہسپتال کے تمام ضروری الیکٹرانک طبی آلات کی فعالیت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بنیادی طبی سہولیات کی بغیر کسی تعطل کے فراہمی کو بنایا جائے، جبکہ ہسپتال کے اطراف میں بڑھتے ہوئے ڈکیتی کے واقعات پر کی گئی شکایات کے ازالے کے لئے سیکورٹی کے انتظامات کے لیے پولیس کے اعلیٰ حکام سے بات کرنے کی یقین دہائی بھی کرائی گئی ۔

Glimpses