Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Justice (R) Arshad Noor Khan, MJ (SHRC) visited the Rural Health Center Baldia Town, Karachi.

Justice (R) Arshad Noor Khan, MJ (SHRC) visited the Rural Health Center Baldia Town, Karachi.

بدھ، 20 دسمبر 2023.

سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل میمبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر بلدیہ ٹاؤن ، کراچی کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد بلدیہ ٹاؤن کراچی سے ملحقہ عوام کے لیے دی گئی بنیادی طبی سہولیات کا جائزہ لینا اور مختلف شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔

آر ایچ سی بلدیہ ٹاؤن، کراچی کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر اشوک مہیشوری،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اخلاق اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جاوید نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی ٹیم کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔

بعد ازاں مختلف سیکشنز کی انسپکشن کے دوران سولر سسٹم کی انسٹالیشن کے باوجود ایکسرے اور الٹراساؤنڈ مختلف سیکشنز کا بند ہونا، کئی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی غیر حاضری اور تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا بغیر یونیفارم کے ڈیوٹی پر آنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

جوڈیشل میمبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدایات جاری کی گئی کہ ہسپتال کے تمام ضروری الیکٹرانک طبی آلات سولر پینل سے منسلک کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بنیادی طبی سہولیات کی بغیر کسی تعطل کے فراہمی کو بنایا جائے۔

Glimpses