Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Justice (R) Arshad Noor Khan, MJ (SHRC) visited the Rural Health Center Sher Shah, Karachi.

Justice (R) Arshad Noor Khan, MJ (SHRC) visited the Rural Health Center Sher Shah, Karachi.

بدھ، 20 دسمبر 2023.

سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل میمبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر شیرشاہ، کراچی کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد شیرشاہ کے عوام کے لیے دی گئی بنیادی طبی سہولیات کا جائزہ لینا اور مختلف شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔

آر ایچ سی شیرشاہ، کراچی کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر امیر محمد خان نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی ٹیم کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔

بعد ازاں مختلف سیکشنز کی انسپکشن کے دوران ہسپتال کے اندر صفائی کے ناقص انتظامات، ہسپتال کے صدر دروازے پر گندگی کے ڈھیر، لیبارٹری کی انتہائی خستہ حالت ، ایکسرے اور الٹراساؤنڈ سمیت تمام موجود مشینری کی غیر فعالیت، سینیٹری ورکرز کی عدم موجودگی کے باعث تعفن زدہ ماحول اور تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا بغیر یونیفارم کے ڈیوٹی پر آنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

انتظامیہ کی طرف سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے اور ہسپتال کی بلڈنگ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے زیڈ زون زدہ قرار دینے کے باوجود ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھانے کے خلاف اعلیٰ حکام سے سفارش کرنے کی درخواست کی گئی ۔

جوڈیشل میمبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طیب عمرانی سے فوری ٹیلیفونک رابطہ کرکے ہدایات جاری کی گئی کہ ہسپتال کے اندر اور اطراف میں صفائی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بنیادی طبی سہولیات کی بغیر کسی تعطل کے فراہمی کو بنایا جائے۔

Glimpses