Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Justice (R) Arshad Noor Khan, JM (SHRC) visited SESSI Hospital Landhi Karachi.

Justice (R) Arshad Noor Khan, JM (SHRC) visited SESSI Hospital Landhi Karachi.

جوڈیشل میمبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن، جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا اپنی ٹیم کے ہمراہ لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں 226 بیڈ پر مشتمل سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (SESSI) کے زیر انتظام قائم سوشل سیکیورٹی لانڈھی ہسپتال کا دورہ۔

دورے کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا جبکہ وہاں موجود مریضوں نے جوڈیشل میمبر کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے، جن میں اسٹاف کا غیر مناسب رویہ، علاج میں غیر ضروری تاخیر۔ ڈاکٹرز کی طرف سے کئی گھنٹے انتظار کرانا، اور مختلف معمولی آپریشنز کے لئے بھی چھہ چھہ ماہ کا ٹائم دینا، بچوں کے لئے بیڈ کم ہونے کی وجہ سے ایک بیڈ پر مختلف بیماریوں میں مبتلا کئی بچوں کو رکھنا، ضرورت مند نو مولود بچوں کے لیے انکیبیوٹرز کی عدم موجودگی سمیت دیگر کئی مشکلات کا سامنا بھی شامل ہے جس پر انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئیں کہ مکمل اسٹاف کی موجودگی اور مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

بعد ازاں میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر سعادت احمد میمن کی جانب سے ہسپتال کے مجموعی امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی، جس میں اسٹاف کی کمی، بجٹ کی قلت، آئی سی یو کے قیام، مزید انکیبیوٹرز کی فراہمی اور دیگر انتظامی معاملات کے مسائل کے حل کے اعلیٰ حکام سے بات کرنے کی درخواست کی گئی۔

Glimpses