جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن، جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا اپنی ٹیم میمبران کے ہمراہ کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں (پی پی ایچ آئی) کے زیر انتظام سندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ کیا۔
ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے طبی امداد کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا
ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے متعلق معلومات دوائیوں کی دستیابی کا جائزہ لیا
دورے کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات، الٹراساؤنڈ اور دیگر سیکشنز میں ڈاکٹرز کی قلت، معذور مریضوں کے لیے قائم لفٹ کے غیر فعال ہونے اور صفائی کے عملے کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔
ڈاکٹروں اور اسٹاف کو پابند کیا گیا کہ بیمار مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائے
ہسپتال اسٹاف کو مریضوں کے ساتھ درست رویہ رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں
بعد ازاں جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کو میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر ایاز قریشی کی جانب سے ہسپتال کے مجموعی امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی، جس میں ہسپتال کے ملازمین کے لئے بنائے گئے رہائشی فلیٹس پر غیر متعلقہ افراد کے قبضے کی بھی شکایت کی گئی۔