Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Justice (F) Arshad Noor, Member Judicial of (SHRC), along with his team visited Darul-Atfal (Al-Banat), Karachi.

Justice (F) Arshad Noor, Member Judicial of (SHRC), along with his team visited Darul-Atfal (Al-Banat), Karachi.

سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل میمبر جسٹس (ایف) ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، حکومت سندھ کی جانب سے شانتی نگر، گلشن اقبال، کراچی میں یتیم بچیوں کے لئے قائم کئے گئے مرکز دارالاطفال (البنات) کا دورہ کیا، جہاں پہ ڈائریکٹر دارلاطفال غلام فاطمہ سومرو، ایدیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سندھ عمبرین زہرہ سید، ڈائریکٹر کراچی ڈویزن عامر وحید خواجہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر دارلاطفال محترمہ صدف بخاری نے دارلاطفال میں موجود بچیوں کو فراہم کی گئی بہترین طبی، تعلیمی اور دیھر سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

بعد ازاں دارلاطفال کے کچن، اسٹڈی روم، انڈور گیمز اور دیگر سیکشنز کا دورہ کیا اور تمام معاملات پہ اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے دارلاطفال کی گنجان اباد علاقے میں موجودگی کی وجہ سے آسان رسائی میں درپیش مشکلات اور خالی آسامیوں پہ نئی بھرتیاں کرنے کے لئے اعلی حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

#SHRC #Sindh4HumanRights

Glimpses