Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Justice (F) Arshad Noor, Member Judicial-II (SHRC) along with his team visited Edhi Village on Super Highway

Justice (F) Arshad Noor, Member Judicial-II (SHRC) along with his team visited Edhi Village on Super Highway

سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل میمبر جسٹس (ایف) ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سپر ہائی وے پر موجود ایدھی ولیج کا دورہ کیا، جہاں پہ ایدھی ولیج کے انچارج محمد رمضان، محترمہ ریحانہ انچارج چائلڈ ہومز ایدھی ولیج، ڈاکٹر کمال عثمانی اور اسسٹنٹ اسٹیشن مینیجر (سبمیشن) شاہد بھٹ نے ایدھی ولیج میں موجود بچوں، ان کے لئے مہیا کی گئی سہولیات، انتظامی معماملات میں درپیش مسائل، بجلی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے درپیش مشکلات اور مختلف وبائی امراض کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

درین اثںا بچوں کے لئے بنائے گئے مختلف وارڈز، اسکول، کچن، اور دیگر سیکشنز کا تفصیلی دورہ کرکے جائزہ لیا گیا، جہاں جلد کے امراض میں مبتلا بچوں کے لئے فوری طبی امداد کی ہدایات جاری کی گئی وہیں اسپیشل بچوں سے مشقت کا کام لینے پہ برہمی کا اظہار کیا گیا اور بھاری بھرکم سامان اٹھانے کے لئے ٹرالی یا متبادل بندوبست کرنے کے لئے ہدایات جاری گئی۔ بعد ازاں کئی بچوں کو اپنے گھر اور والدین کے بارے میں مکمل معلومات ہونے کے باوجود ان کی فیملی کو ٹریس کرنے میں درپیش مسائل اور قانونی پیچیدگیوں کے حل کے لئے متعلقہ اداروں سے قانونی مدد کی درخواست کی گئی جس پہ عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی

#SHRC #Sindh4HumanRights

Glimpses