ہفتہ، 20 مئی 2023
ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان، مٹھی(تھرپارکر)
چئرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اقبال احمد ڈیتھو اپنی ٹیم کے ہمراہ ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان مٹھی کیمپس پہنچے، جہاں پہ طلبا کو آنلائن کلاسز کے لئے درپیش مشکلات پہ گفتگو ہوئی، چئرپرسن کو بتایا گیا کہ انٹرنیٹ کے غیر فعال نیٹورک کی وجہ سے آنلائن کلاسز میں کافی دشواری پیش آتی ہے جبکہ کیمپس کو کمپیوٹرز کی کمی کا بھی سامنہ ہے۔
چئرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے انٹرنیٹ کی اسپیڈ بڑھانے اور دیگر مسائل کے حل کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔