اتوار، 21 مئی 2023
عمرکوٹ، سول ہسپتال۔
چیئرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اقبال احمد ڈیتھو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور کہا کہ پاکستان کے آئین میں عوام کو صحت کا حق دیاگیا ہے جس کو بنیادی طور پالیسی کا اصول کہا جاتا ہے اور کہا ہے آرٹیکل 38ڈی کے تحت ریاست عوام کو صحت کا حق دی گی ہماری کوشش ہے کہ دیگر بنیادی حقوق کی طرح صحت کو بھی بنیادی حقوق تصور کیا جائے. اس موقع پر سندھ ہیومن رائٹس کی قانونی مشیر بئریسٹر ردا طاہر، کمپلینٹ انچارج، ظھیر حسین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو ، ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر محمد علی نھڑی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ہسپتال میں صفائی کا عملہ نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظرآئے، کچھ مریضوں نے علاج میں تاخیر کی شکایت کی، بچوں کے انکیبیوٹر کی کمی محسوس کی گئی جہاں صرف 08 انکیبیوٹر رکھے گئے تھے، بلڈ بینک کے فعال نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، زیادہ تر مریض ڈائریا، ملیریا اور سانپ کے ڈسنے کے تھے، انتظار گاہ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی بھی نوٹ کی گئی۔
چیئرپرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے ڈی ایچ کیوہسپتال کے ایمرجنسی، بچوں کے نرسری وارڈ، بلڈ بینک ،اور دیگر وارڈ کا دورہ کیا اور داخل مریضوں کی عیادت اور فراہم ہونے والی صحت سہولیات کے متعلق آگاھی لی اور ہسپتال انتظامیہ کو سختی سےہدایات کیں کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے.