اتوار، 21 مئی 2023
عمرکوٹ، وومین پولیس اسٹیشن،
چیئرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے وومین پولیس اسٹیشن عمرکوٹ کا بھی دورہ کیا جہاں خواتین اور بچوں پر ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے رجسٹرڈ کیسز کے حوالے سے معلومات حاصل کی. وومین پولیس اسٹیشن میں خواتین کے لیے لاک اپ نہ ہونے، مردوں کا پولیس اسٹیشن پاس ہونے کی وجہ سے خواتین کا عدم تحفظ کا شکار ہونا، لیڈی پولیس کانسٹیبل کی کمی، وومین پولیس کا خواتین و بچوں سے متعلق قوانین کے بارے میں آگاہ نہ ہونے، خواتین کے لئے لاک اپ کی عدم دستیابی کا نوٹس لیا اور کہا کہ اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے بات کی جائے گی.
چئرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے مرد پولیس اسٹیشن کو وہاں سے منتقل کرنے، ہید محرر اور انویسٹیگیشن آفیسرز کی قوانین کے بارے میں آگاہی کے لئے ٹریننگ کرانے، خالی جگہوں پہ مزید لیڈی پولیس کانسٹیبل بھرتی کرنے اور ساتھ میں میں موجود رپورٹنگ روم کو ایس ایچ او وومین کے آفس میں تبدیل کرکے پرانے آفس کو لاک اپ بنانے کی ضرورت پہ زور دیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔