پیر، 22 مئی 2023
میرپورخاص، سینٹرل جیل
چئرپرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسرکٹ سینٹرل جیل میر پورخاص کے دورے پہ پہنچے، جہاں جیل سپریڈنٹ ارشاد رند نے جیل میں موجود قیدیوں، قیدیوں کے لئے دستیاب سہولتیں، قیدیوں کے لئے تعلیم صحت کی سہولیات سمیت دیگر درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس دوران مختلف بیریکس کا دورہ کرکے قیدیوں سے جیل کے ماحول پہ گفتگو کی، اس کے علاوہ لائبریری، کچن، کینٹین سمیت دیگر سیکشنز کا جائرہ لیا گیا اور لیگل ایڈ سوسائٹی کے ذریعے ان قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کی گئی جن کو وکیل دستیاب نہیں تھا۔
جیل میں موجود لائبریری کے لئے سول سوسائٹی کو کتابیں ڈونیٹ کرنے اور لائبریری کو مزید کارآمد بنانے کی ہدایت کی۔
لاڑکانہ و حب چوکی سے لائے گئے قیدیوں سے ملنے کے بعد وزیٹرز رائٹس کے تحت قیدیوں کو نزدیک ترین جیل میں رکھنے کی تجویز دی گئی تاکہ قیدیوں سے ملنے آنے والے عزیز و اقارب کو دور دراز آنے میں مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے اور اس کے لئے آجی جی جیل خانہ جات سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید سی ایس آر کے توسط سے جیل کو سولر سسٹم پہ منتقل کرنے کی ضرورت پہ زور دیتے ہوئے اینرجی ڈپارٹمنٹ سے بات کرنے کا کہا۔