Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Chairperson (SHRC) participated in the inauguration ceremony of the Legal Aid and Human Rights Complaint Portal organized by the Human Rights Department.

Chairperson (SHRC) participated in the inauguration ceremony of the Legal Aid and Human Rights Complaint Portal organized by the Human Rights Department.

 منگل، 09 جولائی 2024.

سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین اقبال احمد ڈیتھو نے ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد کردہ لیگل ایڈ اور ہیومن رائٹس کمپلینٹ پورٹل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ، حکومت سندھ کی جانب سے کیا گیا۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا کہ عوام کو فوری اور مفت انصاف فراہم کرنے کے لیے ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے قائم کیا گیا پورٹل قابل تعریف ہے لیکن ہمیں دیکھنا ہوگا کہ قانون میں کیا حدود رکھی گئی ہیں۔ ڈپارٹمنٹ صرف کمپلینٹ رسیو کر سکتا ہے یا اس پر ایکشن بھی لے سکتا ہے، کن شکایات کو درج کیا جا سکتا ہے کن کیسز کو ریفر کیا جا سکتا ہے اور کن شکایات پر ایکشن لیا جا سکتا ہے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ڈپارٹمنٹ کے پاس ایکشن لینے اور انکوائری کرنے کے اختیارات ہیں یا صرف شکایات درج کرکے متعلقہ کمیشن کو بھیجنے کے اختیارات ہیں۔ جبکہ لیگل ایڈ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ امداد کو سراہتے ہوئے انہوں نے متعلقہ اداروں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے ہیومن رائٹس کی پروٹیکشن اور پروموشن کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور عوام کو فراہم کردہ رلیف پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے تمام محکموں اور کمیشنز کو اپنی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی۔

تقریب کے شرکاء میں سیکریٹری ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ محترمہ تحسین فاطمہ، ایس ایس پی شہلا قریشی، پاکستان لیگل یونائٹڈ سوسائٹی کے سی ای او الطاف کھوسو اور ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ میں قائم ٹی آئی سی کے ایگزیکٹو کو آرڈینٹر جمیل جونیجو کے علاؤہ لیگل ایڈ، ہائی کورٹ بار، مختلف صوبائی محکموں اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔۔

Complaint Portal

https://lms.hrdsindh.gos.pk

https://complaint.hrdsindh.gos.pk

Glimpses