Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Judicial Member (SHRC) Justice (R) Arshad Noor Khan visited Gosha Khatoon-e-Jannat Senior Citizens Home for Ladies.

Judicial Member (SHRC) Justice (R) Arshad Noor Khan visited Gosha Khatoon-e-Jannat Senior Citizens Home for Ladies.

جمعرات، 25 اپریل 2024

جوڈیشل میمبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن، جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گلستان جوہر بلاک 15 میں، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتطام بزرگ خواتین کے لیے قائم ادارے، "غوشہ خاتون جنت سینئر سٹیزنز ہوم فار وومین" کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد وہاں موجود بزرگ خواتین کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لینا اور ان کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنا تھا۔

ایڈمنسٹریٹر غوشہ خاتونِ جنت، محترمہ صباحت خالد اور آپریشن ہیڈ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی، معین احمد نے ہیومن رائٹس کی ٹیم کا استقبال کیا اور تفصیلی بریفننگ دی، جبکہ اس موقعہ پر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے عامر وحید، ڈائریکٹر کراچی ڈویژن، عامر وحید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید صفدر حسین بھی موجود تھے۔

بعد ازاں وہاں موجود بزرگ خواتین سے فرداً فرداً ان کو درپیش مسائل اور حالات پر تفصیلی گفتگو کئی گئی اور ان کی فیملیز کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی گئی۔

محترمہ صباحت خالد نے بتایا کہ لیگل فارملٹیز نہ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے حل کے لیے متعلقہ تھانے کے ساتھ مسلسل رابطے کی ہدایات جاری گئی۔

جوڈیشل میمبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کمیشن کے مینڈیٹ کے تحت ہر ممکن قانونی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Glimpses